Templates by BIGtheme NET

ہارٹ اٹیک سے محفوظ رہنے کے لیے یہ ٹوٹکا ضرور آزمائیں

کیا آپ اپنے آپکو یا اپنے ضعیف والدین کو ہارٹ اٹیک سے بچانا چاہتے ہیں؟ کیا آپ ایک صحت مند زندگی گزارنا چاہتے ہیں؟ یہ پوسٹ لازمی پڑھ لیں، انشاءاللہ ہارٹ اٹیک سے محفوظ رہیں گے.

ٹماٹر سرطان سے بچانے کیساتھ ساتھ دل کی بیماری سے بھی بچاتا ہے۔ ٹماٹر کا ایک جزوایسا ہے جو خون میں دلمے بننے کو روکتا ہے۔ یہ بات تحقیقی ادارے نے اپنی رپورٹ میں بتائی ہے۔ اس جدید تحقیق کا ٹماٹر کی مانع تکسید خصوصیت کی روشنی میں جائزہ لیا جائے تو یہ بات سمجھ میں آجاتی ہے کہ بحیرہ روم کے علاقوں میں کھائی جانے والی ٹماٹر سے بھرپور غذا اور دل کی بیماری کی شرح میں کمی کا باہمی تعلق کیا ہے؟
اس تحقیقی ادارے میں کام کرنے والے ایک سائنسدان نے بتایا کہ ٹماٹر میں جس نئے جزو کا پتا چلا ہے اسے پی تھری (P3) کا نام دیا گیا ہے۔ یہ جزو اس عرق میں پایا جاتا ہے جو اس کے بیجوں کے ارد گرد ہوتا ہے۔ اس عرق کی رنگت پیلی ہوتی ہے۔

یہ جزو خون کے خلیوں کو باہم گتھ جانے سے روکتا ہے ۔ پی 3 ویسے تو اسٹرابری، چکوترے اور خربوزے میں بھی پایا جاتا ہے، لیکن اس کے حصول کا بہترین ذریعہ ٹماٹر ہی ہے۔ اندازہ ہے کہ ترقی یافتہ ممالک میں شریانوں میں خون خستگی ابھی تک قبل از وقت اموات کی سب سے عام وجہ ہے اور اس کے باعث جو اموات واقع ہوتی ہیں وہ کل اموات کی تیس فیصد کے قریب ہیں۔
بعض مریضوں کو خون خستگییا خلیہ خستگی سے بچانے کے لئے اسپرین دی جاتی ہے، لیکن اکثر اسپرین کے ذیلی اثرات ہونے لگتے ہیں جن میں معدے کی خرابی اور اس سے خون جاری ہوجانا شامل ہیں لہٰذا ایسا علاج تلاش کرنا بڑی اہمیت رکھتا ہے جو محفوظ طریقے سے مانع خلیہ خستگی ہو اور اس کا علاج کرنے کے ساتھ ساتھ اسے روکے بھی۔