Templates by BIGtheme NET

ہارت اٹیک کا خطرہ کم کرنے والی 12 ایسی غذائیں جن کے بارے میں جاننا نہایت ضروری ہیں

ہارٹ اٹیک کا خطرہ کم کرنے والی 12 غذائیںدل انسانی جسم کے اہم ترین اعضاءمیں سے ایک ہے مگر حیران کن طور پر ہم اس کی زیادہ پروا نہیں کرتے۔روزمرہ کے تناؤ اور مضر صحت غذا کے استعمال سے اس پر بوجھ بڑھاتے رہتے ہیں حالانکہ سب کو علم ہے کہ بہت زیادہ چکنائی سے بھرپور غذا بلڈ کولیسٹرول کی سطح بڑھانے کا باعث بنتی ہے جس کے نتیجے میں خون کی شریانیں سکڑنے لگتی ہیں اور دل اپنے افعال سرانجام دینے سے قاصر ہونے لگتا ہے۔اس کا نتیجہ ہارٹ اٹیک یا امراض قلب کی شکل میں نکلتا ہے۔تاہم اپن مزید جاننے کے لیے نیچے ویڈیو پر کلک کریں


ے۔تاہم اپنی غذا میں درج ذیل فوڈز کو شامل کرکے آپ اپنی مجموعی صحت سمیت مستقبل میں ہارٹ اٹیک کے خطرے کو بھی کم کرسکتے ہیں۔مچھلی اگر تو آپ کو مچھلی کھانا پسند نہیں تو یہ جان لیں کہ اسے اپنی غذا میں اکثر جگہ دینا دل کی دھڑکن میں بے قاعدگی اور شریانوں میں جمع ہوجانے والے مادوں سے لاحق ہونے والے دل کی بیماری سے بچانے میں مدد دیتا ہے،ہفتے میں دو سے تین بار اس کا استعمال فائدہ مند ہوتا ہے۔جو کا دلیہ فائبر سے بھرپور یہ دلیہ نقصان دہ کولیسٹرول کی سطح میں کمی لانے کے ساتھ نظام ہاضمہ کو بہتر بناتا ہے، نقصان دہ کولیسٹرول کی سطح میں کمی دل کے امراض اور ہارٹ اٹیک کا خطرہ کم کرتی ہے۔بیری بلیو بیری اور اسٹرابری کا استعمال بلڈ پریشر کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے جو کہ ہارٹ اٹیک کا باعث بننے والا بڑا خطرہ ہے، اسی طرح یہ مزیدار پھل خون کی شریانوں کو بھی کشادہ کرنے میں مدد دیتے ہیں۔چاکلیٹ ڈارک چاکلیٹ بلڈ پریشر کو معمول میں لانے میں مدد دیتی ہے جبکہ یہ جسمانی ورم اور خون کے جمنے جیسے عارضوں کے لیے بھی مفید ہے جو کہ ہارٹ اٹیک کا خطرہ بڑھاتے ہیں۔گریاںپروٹین اور فائبر سے بھرپور گریاں جیسے بادام، اخروٹ اور کاجو وغیرہ دل کے لیے صحت مند ہیں، ان میں وٹامن ای بھی شامل ہوتا ہے جو کہ خون میں موجود نقصان دہ کولیسٹرول کی سطح میں کمی لاتا ہے۔زیتون کا تیل روزانہ دو چمچ زیتون کے تیل کا استعمال نقصان دہ کولیسٹرول کی سطح کے ساتھ ساتھ بلڈ شوگر کا لیول بھی کم کرنے میں مدد دیتا ہے۔سبز چائے کا صرف ایک کپ ہی کولیسٹرول کے نتیجے میں خون کے جمنے کا عمل کی روک تھام کرنے کے لیے کافی ہے،